کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی غیر قانونی،ممنوعہ،ایکسپائر شدہ اشیاء کو جلانے کی تقریب

 کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی غیر قانونی،ممنوعہ،ایکسپائر شدہ اشیاء کو جلانے کی تقریب

ویب ڈیسک:کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، گڈانی نے غیر قانونی، ممنوعہ اور انسانی استعمال کے لئے غیر مناسب   اشیاء کو جلانے کی تقریب منعقد کی۔

 کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے 21-11-2025 کو فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ  کھڑکھیڑہ میں بڑی مقدار میں ممنوعہ اور ضبط شدہ اشیاء کو جلانے کاُعملُ کامیابی سے کیا۔ جس میں چھالیہ 614.6 میٹرک ٹن، گٹکا و سپاری 85.7 میٹرک ٹن، اسمگل شدہ سگریٹ 21261 ڈنڈے،چائنا نمک 21.25 میٹرک ٹن اور دیگر متفرق اشیاء شامل تھیں۔

جلانے کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے کیا گیا اور تمام قانونی و ضابطی تقاضوں کی سختی سے عملداری کو یقینی بنایا گیا۔

جلانے کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر حب، ڈی پی او حب، جج مجسٹریٹ، ماحولیات کے نمائندے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی، فلپ مورس، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کے افسران و ملازمین کے ساتھ تھے۔

یہ اقدام پاکستان کسٹمز کی عوامی صحت کے تحفظ، درآمدی ضوابط کے نفاذ اور غیر قانونی، ممنوعہ/محدود اور خطرناک اجناس کی مارکیٹ میں گردش کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔

Watch Live Public News