پاکستان اسپورٹس بورڈ  نےسیکرٹری بیس بال فیڈریشن  سید فخر شاہ پر پابندی عائد کردی

پاکستان اسپورٹس بورڈ  نےسیکرٹری بیس بال فیڈریشن  سید فخر شاہ پر پابندی عائد کردی

(ویب ڈیسک )قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پرپاکستان اسپورٹس بورڈ نے بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری سید فخر شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری سید فخر شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی۔فخر شاہ نے بار بار پی ایس بی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

پی ایس بی کے قوانین کے مطابق بغیر این او سی کوئی اسپورٹس فیڈریشن، آرگنائزیشن، ایسوسی ایشن یا کلب کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے ملک سے باہر نہیں جاسکتا۔

 فخرشاہ نے پی ایس بی  کی اجازت کے بغیر ٹیموں کی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔

بیس بال فیڈریشن نے این او سی کے رواں سال  اگست میں ملائیشیا اور چائنیز تائی پے میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔

بیس بال فیڈریشن نے وزارت خارجہ کی جعلی این او سی جمع کرائی۔ایف آئی اے جعلی این او سی کی پہلے ہی تحقیقات کررہی ہے۔

پی ایس بی کے مطابق  فخر شاہ کا 9 ستمبر کے شوکاز نوٹس کا جمع کرایا جانے والا جواب قابل قبول نہیں۔ سید فخر علی شاہ  کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، سید فخر علی شاہ کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے۔

پابندی کا نوٹیفکیشن کی کاپی ڈی جی اسپورٹس بورڈ کی منظوری سے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  سید فخر علی شاہ ملک سے باہر ہیں، فخر علی شاہ ساؤتھ ایشیئن بیس بال اور سافٹ بال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

Watch Live Public News