جی سی سی کا مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا فیصلہ

جی سی سی کا مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: جی سی سی کا مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا مشترکہ سیاحتی ویزا، جسے " جی سی سی گرینڈ ٹورز" کہا جا رہا ہے، 2025 کے آخر میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس ویزا کا مقصد شینجن ویزا ماڈل کی طرز پر سعودی عرب، یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان سفر کو آسان بنانا ہے۔

یہ ویزا خاص طور پر غیر ملکی رہائشیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا، جو پہلے ایک ایک ملک کے ویزے کیلئے درخواست دیتے تھے۔ اس ویزا سے سفر کا عمل سادہ، مدت طویل اور اخراجات کم ہوں گے۔ یہ ویزا 30 سے 90 دن کی مدت کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہو گا۔

ویزا درخواست کا عمل ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگا، جس سے یہ نہ صرف آسان ہوگا بلکہ جدید سیکیورٹی معیارات سے ہم آہنگ بھی ہوگا۔ یہ ویزا جی سی سی کی سیاحتی معیشتوں کو مزید فروغ دے گا اور علاقائی روابط کو مضبوط کرے گا۔ سعودی عرب میں جاری سیاحتی انفراسٹرکچر جیسے اتحاد ریل مسافر ٹرین کو مکمل کرنے کے بعد یہ ویزا سیاحوں کو خطے کے مختلف ثقافتی اور تاریخی مقامات کی سیر کا موقع فراہم کرے گا۔

اگرچہ ویزا کا ڈھانچہ تیار ہو چکا ہے، مگر تکنیکی اور سیکیورٹی تقاضوں پر ابھی کام جاری ہے۔ جون 2025 میں ریاض میں ہونے والی ملاقات میں ان مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور کویت نے بھی جی سی سی رہائشیوں کیلئے ویزا سہولتیں فراہم کی ہیں، اور اب مشترکہ ویزا ان تمام اقدامات کو معیاری اور سادہ بنا دے گا۔

یہ ویزا سعودی عرب کے مذہبی سیاحوں کے تجربات کو بہتر بنائے گا اور انہیں سعودی عرب کے مختلف سیاحتی مقامات جیسے العُلا اور نیوم کی سیر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Watch Live Public News