لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ   مل گیا،  پہلی بار فلسطینی پرچم  بھی لہرایا گیا

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ   مل گیا،  پہلی بار فلسطینی پرچم  بھی لہرایا گیا

(ویب ڈیسک ) لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا۔ فلسطینی سفارت خانے پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔

اس موقع پر برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ اور آزادی و وقار پر مبنی مستقبل کی جانب پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں فلسطینی عوام بھوک، بمباری اور ملبے تلے دفن ہونے جیسے حالات سے دوچار ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں ریاستی جبر اور زمینوں پر قبضہ جاری ہے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ لمحہ نسل کشی کو حرفِ آخر بننے سے انکار ہے۔

تاہم انسانی حقوق کی تنظیم کیج(CAGE) انٹرنیشنل نے برطانیہ کے اقدام  تاخیر سے کیا گیا علامتی اعلان قرار دے دیا۔تنظیم نے کہا کہ  مغربی ممالک فلسطینی نسل کشی میں اپنی شمولیت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل صرف اسرائیلی قبضے اور نسل پرست نظام کے خاتمے سے ممکن ہے۔

دوسری جانب   فرانس آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، ایفل ٹاور کی اسکرین پر فلسطین اوراسرائیل کا پرچم لگا کر دو ریاستی حل کی حمایت کااعلان کیا گیا۔

فرانس کےصدر میکرون کا کہنا ہے کہ  غزہ میں تمام زندگیاں برابر ہیں، اسرائیل نے حماس کے کئی رہنما قتل کئے لیکن پھربھی ختم نہ کرسکا، اسرائیل کی حکمت عملی ناکام ہوگئی۔

Watch Live Public News