ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے انٹری دے دی، لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا اور خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ ،مال روڈ ،جیل روڈ ،فیروز پور روڈ ،ماڈل ٹاؤن ، کاہنہ ، کلمہ چوک ،گارڈن ٹاؤن کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔ مرید کے ،پاکپتن ،رینالہ خورد میں ہلکی بارش سے موسم ٹھنڈاٹھار ہوگیا۔بالائی علاقوں میں بھی موسم سرد جبکہ لہہ کا پارہ منفی 13،اسکردو میں منفی 11،گوپس میں منفی 9، گلگت ،دیر میں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قلات میں پارہ منفی 6،کوئٹہ ،زیارت ،چترال میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔کراچی میں بھی سردی، پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اس کے علاوہ قصور، کاہنہ، پاکپتن اور رینالہ خورد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی، لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، گوپس میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، گلگت، دیر منفی 8، استور منفی 7، قلات، بگروٹ منفی 6، کوئٹہ، زیارت اور چترال میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔