ویب ڈیسک: لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نوید نے کی ہے۔
پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نوید بلوچ اور دیگر افراد میں لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا۔لڑائی جھگڑے کے دوران بھی فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نوید بلوچ موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔
نصیبو لال بھی رات بھر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں موجود رہیں۔