مریم نواز کے بیٹےجنیدصفدر کی دوسری بیوی کون؟شادی کب ہوگی؟

مریم نواز کے بیٹےجنیدصفدر کی دوسری بیوی کون؟شادی کب ہوگی؟
کیپشن: مریم نواز کے بیٹےجنیدصفدر کی دوسری بیوی کون؟شادی کب ہوگی؟

ویب ڈیسک: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جو آئندہ ماہ جنوری میں طے پائی ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کی شادی ان کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق شانزے، مریم نواز کی چھوٹی صاحبزادی ماہنور کی قریبی دوست ہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان باہمی روابط کے باعث یہ رشتہ طے پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان ملاقاتوں کے بعد باقاعدہ طور پر رشتہ طے کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام معاملات دو سے تین ماہ قبل طے پا گئے تھے اور شادی کی تاریخوں کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات سادگی کے ساتھ ہوں گی اور صرف قریبی عزیز و اقارب کو ہی مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہلی شادی کے خاتمے کی تصدیق کی تھی۔

Watch Live Public News