جنوبی افریقہ سے تاریخی شکست: بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی اگرمگرکا شکار

جنوبی افریقہ سے تاریخی شکست: بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی اگرمگرکا شکار
کیپشن: جنوبی افریقہ سے تاریخی شکست: بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی اگرمگرکا شکار

ویب ڈیسک: اتوار کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر آٹھ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو 76 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقا نے مقررہ بیس اوورز میں 188 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ رنز کے لحاظ سے بھارت کی اس عالمی کپ میں سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل 2010 کے عالمی کپ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سپر آٹھ کے گروپ اوّل میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، اور ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس بڑے مارجن سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس وقت یہ منفی 3 ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو سپر آٹھ کے باقی دونوں میچز زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے اور دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

ممکنہ منظرنامے کے مطابق اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دے، زمبابوے تمام میچز ہار جائے اور بھارت اپنے باقی دونوں میچز جیت لے، تو گروپ میں تین ٹیمیں چار، چار پوائنٹس کے ساتھ برابر ہوجائیں گی۔ ایسی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، جہاں بھارت کی پوزیشن اس وقت کافی کمزور نظر آتی ہے۔

یعنی بھارت کے لیے اب صرف جیت نہیں، بلکہ بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News