ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
بھرتیوں کی سمری منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی، جسے وزارت خزانہ نے منظور کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانا اور پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد بھرتیوں کا باقاعدہ عمل جلد شروع کیا جائے گا۔