گل پلازہ میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقاتی ٹیم کے ہاتھ اہم سراغ لگ گیا

گل پلازہ میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقاتی ٹیم کے ہاتھ اہم سراغ لگ گیا

ویب ڈیسک:کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ نے قیامت برپا کردی تھی، شہری اپنے پیاروں کی مدد بھی نہ کرپائے، بلند عمارت میں اچانک اٹھنے والی آتشزدگی نے کئی افراد کو لقمہ اجل بنا دیا، بعد ازاں فائربریگیڈ کی گاڑیاں آئیں مگر تب دیر ہوچکی تھی اور خوفناک آگ نے پوری بلڈنگ کو اپنی لیپٹ میں لے لیا تھا۔ 

نذر آتش ہونے والی عمارت میں آج بھی سرچ آپریشن جاری ہے،  متاثرہ عمارت کےملبےسےسرچنگ کےدوران دو ڈی وی آر ملے ہیں ۔

حکام کا کہنا تھا کہ برآمد ڈی وی آرز کو تحقیقات کےلیےمحفوظ کرلیاگیا، تحقیقاتی حکام کی جانب سے ڈی وی آر میں محفوظ فوٹیج سےحفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاجائےگا۔

آگ کی ابتدا کہاں سےہوئی؟ فوٹیج سےمعلوم کیاجاسکےگا،ویڈیو ریکارڈنگ کےذریعےآخری بارعمارت میں داخل اورخارج ہونےوالےافراد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنکل اور فارنزک ماہرین ڈی وی ار کی جانچ کرےگے۔

سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا اور مزید انسانی باقیات برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 71 تک جا پہنچی، گل پلازہ میں سات روز سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران مزید انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ 

Watch Live Public News