(ویب ڈیسک ) سندھ کابینہ نے صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج منظور ی دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کے لیے ڈیفرینشل الاؤنس 2026 کی منظوری دے دی۔گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو فریز شدہ بنیادی تنخواہ 2022 پر 2 فیصد ڈیفرینشل الاؤنس ملے گا۔ڈیفرینشل الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ منظور کر لیا۔گریڈ 1 تا 4 کا کنوینس الاؤنس 1,785 سے بڑھا کر 2,678 روپے ماہانہ کر دیا گیا ۔گریڈ 5 تا 10 کا کنوینس الاؤنس 1,932 سے بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔
اسی طرح گریڈ 11 تا 15 کا کنوینس الاؤنس 2,856 سے بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ کر دیا گیا ۔گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 5,000 سے بڑھا کر 7,500 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔خصوصی افراد کے لیے اسپیشل کنوینس الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ۔
سندھ کابینہ کے منظور کردہ تمام الاؤنسز یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔ سندھ کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔