عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، برینٹ کروڈ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا.

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 90 ڈالر کی سطح پار کر گئی، ماہرین کی جانب سے قیمت 120 ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایرانی تیل کی مکمل سپلائی منقطع ہونے کے سنگین خدشات پیدا ہو گئے۔

حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی، خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ اور غیر یقینی ہو گئی۔ایران کے اہم ترین آئل ہب 'جزیرہ خارگ' کو نقصان پہنچنے یا آئل کمپنی کی ہڑتال سے عالمی تیل کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News