وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے،عامر لیاقت

وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے،عامر لیاقت

وزیراعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی ملاقات ہوئی جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو ہوئی. وزیراعظم نے ملاقات میں عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی.

ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے، ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم سے دوستی پہلے سے تھی ختم نہیں ہوئی، جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہوگا جو نہیں ہونے والا وہ ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے.

دوسری جانب تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، حماد اظہر، عامر ڈوگر اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی۔ سیاسی صورتِ حال اور تحریکِ عدم اعتماد پر بھی اجلاس میں تبادلۂ خیال کیا گیا اور اہم قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں وزراء سے ملکی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔