سہ ملکی سیریز:پاکستان زمبابوے کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

سہ ملکی سیریز:پاکستان زمبابوے کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

(ویب ڈیسک ) سہ ملکی سیریز کے  چوتھے میچ میں   پاکستان  زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں   پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  مقررہ 20 اوررز میں پاکستان نے   زمبابوے کو جیت کیلئے  196رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 126 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کو 29 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، صائم ایوب 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان  نے مسلسل دوسری ففٹی بنائی۔انہوں نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے  63 رنز بنائے۔

اسٹار بلے باز بابر اعظم 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،ان کی اننگز میں  7چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں ۔ فخر زمان  نے بھی  جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے  10 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے  27رنز بنائے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے 39رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا نے 23 رنز بنائے جبکہ ریان برل 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے عثمان طارق  نے  ہیٹ ٹرک کی اور مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عثمان طارق ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں ۔عثمان طارق سے پہلے فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں ۔

Watch Live Public News