آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی سیریز ایشز کی تاریخ ہی بھول گئی

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی سیریز ایشز کی تاریخ ہی بھول گئی
کیپشن: آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی سیریز ایشز کی تاریخ ہی بھول گئی

(شکیل خٹک) آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی بھلکڑ نکلے، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی سیریز ایشز کی تاریخ ہی یاد نہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نیتھن لیون نے کھلاڑیوں کو فون کرکے ایشز کی تاریخ پوچھی تو کپتان پٹ کمنز سمیت کسی کھلاڑی کو ایشز کی تاریخ ہی یاد نہیں تھی۔

نیتھن لیون نے کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ ایشز کس تاریخ کو شروع ہو رہا ہے؟ جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے کہا کہ شاید جوش ہیزل ووڈ کو پتہ ہو، جس پر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ نہیں مجھے نہیں معلوم۔ اسکاٹ بولانڈ بھی ایشز کی تاریخ سے بے خبر نکلے۔

کپتان پٹ کمنز نے نیتھن لیون کو جواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ ، کیا گوگول پر نہیں ہے؟ میرا خیال ہے کہ نومبر کے آخر میں ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔