سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کردی گئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 3سو72 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 3770 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔  

یاد رہے کہ  گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 3400 اضافے سے 3لاکھ 93ہزار700 روپےتھا۔

Watch Live Public News