یو اے ای کا گولڈن ویزا آپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

یو اے ای کا گولڈن ویزا آپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا کے اہل ہزاروں افراد کو  طویل مدتی رہائش حاصل کرنے کا موقع دیا ہے، اس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد  سرمایہ کار، سائنسدان، ڈاکٹر، کھلاڑی، ہائی اسکول اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شامل ہیں۔

یو اے ای کے ادارے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سکیورٹی (ICP) نے ایک آن لائن کوئز متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں۔

اپنی اہلیت جاننے کے لئے سب سے پہلے smartservices.icp.gov.ae پر جائیں۔"Golden Visa Services" سیکشن میں جائیں اور ’Check Your Eligibility‘ پر کلک کریں۔
یہاں آپ سے مختلف سوالات پوچھے جائیں گے، جن کے جوابات آپ کو صرف "ہاں" یا "نہیں" میں دینے ہوں گے۔

تمام سوالات مکمل کرنے کے بعد ویب سائٹ آپ کو اس کیٹیگری کی نشاندہی کرے گی جس کے تحت آپ گولڈن ویزا کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ آپ کو براہِ راست آن لائن نامزدگی (Nomination) فارم پر لے جائے گی۔

ہر کیٹیگری کے لیے الگ الگ دستاویزات اور شرائط موجود ہیں۔ پہلے آپ کو نامزدگی کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ اگر یہ منظور ہوجاتی ہے تو پھر آپ باضابطہ طور پر گولڈن ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اپنی درخواست شروع کرنے سے پہلے کسی رجسٹرڈ ٹائپنگ سینٹر یا دبئی میں موجود Amer Centre جائیں تاکہ مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکیوں کو 5 یا 10 سال کے لیے یو اے ای میں قیام، کام اور تعلیم کی اجازت دیتا ہے.

اس ویزے کے حامل افراد کو کسی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی سپانسر کر سکتے ہیں، اور ملک سے باہر زیادہ وقت گزارنے کی سہولت رکھتے ہیں. 

Watch Live Public News