(ویب ڈیسک ) سری لنکا کرکٹ کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ باؤلر متھیشا پاتھیرانا پاکستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ایشیا کپ کے 15 ویں میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل ہونگے۔تاہم پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا لگ گیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے بیان کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ باؤلر متھیشا پاتھیرانا پاکستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، متھیشا پاتھیرانا طبیعت ناسازی کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں۔ متھیشا پاتھیرانا کا علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ متھیشا پاتھیرانا نے گزشتہ دو دنوں سے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔