جرمنی میں بھارتی وزیر دفاع سب میرین کے اندر جاتے ہوئے گرگئے، ویڈیو وائرل

جرمنی میں بھارتی وزیر دفاع سب میرین کے اندر جاتے ہوئے گرگئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: جرمنی میں بھارتی وزیر دفاع سب میرین کے اندر جاتے ہوئے گرگئے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: جرمنی کے 3 روزہ دورے پر موجود بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایک سب میرین میں داخل ہوتے ہوئے گر گئے، اور اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے دورے کے آخری روز تھیسن کروپ میرین سسٹمز (TKMS) کے شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹائپ 212 آبدوز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمپنی کے حکام نے انہیں آبدوز کی تکنیکی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور اندرونی جائزہ لینے کی دعوت دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع آبدوز کے تنگ راستے کی وجہ سے پھنس گئے اور تھوڑا گھبرا کر پھسل بھی گئے، جس کے بعد عملے کی مدد سے انہیں باہر نکالا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ آبدوز میں داخل ہونے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ کا یہ سرکاری دورہ 21 سے 23 اپریل تک جاری رہا۔ اس دوران بھارت اور جرمنی کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوا اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کی تربیت میں تعاون کے لیے ایک عملی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

Watch Live Public News