(ویب ڈیسک) 26 سالہ پاکستانی انجینئر صالح آصف فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے صالح آصف فوربز میگزین کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ وہ پاکستان کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔
خیال رہے ہک صالح آصف اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ ’ کرسر (Cursor)‘ نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں۔یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرتی ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں یہ کمپنی 2.3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد اب اس کمپنی کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
حال ہی میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے مستقبل قریب میں اس کمپنی کو 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔