نیتن یاہو نے خاموشی سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج کروا لیا

نیتن یاہو نے خاموشی سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج کروا لیا
کیپشن: نیتن یاہو نے خاموشی سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج کروا لیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج کروا لیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو کینسر کے ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے ریڈی ایشن تھراپی کروائی۔ وزیراعظم کی درخواست پر یہ معلومات عوام سے تقریباً دو ماہ تک چھپائی گئی تھیں۔

 تازہ ترین چیک اپ میں ڈاکٹروں نے ان کے پروسٹیٹ میں ایک سینٹی میٹر سے بھی کم حجم کا ٹیومر دریافت کیا، جس کا علاج کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیراعظم نے کینسر کی تشخیص کا اعتراف کیا ہے۔

Watch Live Public News