لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس اور سپاہی طاہر عباس وطن کیلئے قربان

لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس اور سپاہی طاہر عباس وطن کیلئے قربان
کیپشن: لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس اور سپاہی طاہر عباس وطن کیلئے قربان

ویب ڈیسک: شہدائے وطن کو سلام، پاک وطن کی مٹی شہداء کے خون سے سیراب ہے۔ شہادتوں کا یہ سفر جاری و ساری ہے۔

لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس اور سپاہی طاہر عباس نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

لانس نائیک محسن منیر شہید، سپاہی وسیم عباس شہید اور سپاہی طاہر عباس شہید نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔

لانس نائیک محسن منیر شہید، سپاہی وسیم عباس شہید اور سپاہی طاہر عباس شہید نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔ لانس نائیک محسن منیر شہید، سپاہی وسیم عباس شہید اور سپاہی طاہر عباس شہید کے جذبہ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یہ شہداء وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

Watch Live Public News