اسلام آبادخودکش دھماکہ: تحقیقات کا دائرہ کاروسیع،جے آئی ٹی قائم

اسلام آبادخودکش دھماکہ: تحقیقات کا دائرہ کاروسیع،جے آئی ٹی قائم
اسلام آباد: اسلام آباد سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح جے آئی ٹی قائم کر دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا،ایس ڈی پی او سبزی منڈی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی ممبران ہوں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا ، خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15کلو بارودی مواد موجوتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا، سیکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے، خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائیر کی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔ دہشتگردی کے واقعہ میں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔