(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین آج سے ٹکٹ کیلئے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹوں کےلئے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، پہلے رجسٹرڈ ہونے والے شائقین کو ٹکٹوں کیلئے ترجیح دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔