اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی۔ مہلک وائرس نے مزید 50 جانیں نگل لیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد23 ہزار665 ہو گئی۔5 لاکھ 38 ہزار 207 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔