راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مری ضلع بحال کرتے ہوئے نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس تنویر سلطان نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔ مری ضلع کا درجہ کیوں ختم کیا اس متعلق نگراں وزیر اعلیٰ اور حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شوکت ستی، سابق ناظم شکیل عباسی ، سابق ایم این اے صداقت عباسی اور صدر انجمن تاجران مری اخلاق عباسی نے چیلنج کیا تھا ۔