افغان طالبان رجیم کی ٹارگٹ کلنگ: سابق پولیس کمانڈرقتل

افغان طالبان رجیم کی ٹارگٹ کلنگ: سابق پولیس کمانڈرقتل
کیپشن: افغان طالبان رجیم کی ٹارگٹ کلنگ: سابق پولیس کمانڈرقتل

ویب ڈیسک: افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعوے بےنقاب ہوگئے۔ پکتیکا میں سابق پولیس کمانڈر قتل کردیا گیا۔

افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی عروج پر، سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ افغان طالبان کے عام معافی کے دعوے محض زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے۔ سابق سیکورٹی اہلکاروں کی زندگیاں اب بھی خطرے میں ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان طالبان نے سابق پولیس کمانڈر کو اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ 

افغان میڈیا کے مطابق چار سالہ جلاوطنی کے بعد سابق پولیس کمانڈر رمضان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے وطن لوٹاتھا۔ سول سوسائٹی نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعوؤں کو دھوکہ قرار دے دیا۔ افغان طالبان پہلے بھی سابق پولیس افسران کی قبروں کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کر چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی معاونت برائے افغانستان مشن(یوناما)کے مطابق گزشتہ سال کے آخری3 مہینوں میں  14 سابق سیکیورٹی اہلکار افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ 

ماہرین کے مطابق طالبان رجیم سابق سیکیورٹی اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ خوف اور دہشت کے ذریعے جابرانہ اقتدار برقرار رکھا جا سکے۔

Watch Live Public News