خواتین کو مفت سم اور ڈیجیٹل والٹ کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز

 خواتین کو مفت سم اور ڈیجیٹل والٹ کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز
کیپشن:  خواتین کو مفت سم اور ڈیجیٹل والٹ کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز خواتین کو مفت سم اور ڈیجیٹل والٹ کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو مفت سم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مفت سم حاصل کر سکیں گی۔ اس سم کے اجرا کے ساتھ ہی ان کے نام پر "سوشل پروٹیکشن والٹ" بھی کھولا جائے گا، جس کے ذریعے تمام مالی معاملات انجام دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بی آئی ایس پی کی تمام اقساط، وظائف اور دیگر مالی امداد اسی ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جائے گی، جس سے ادائیگیوں کا نظام مزید شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ نے مستحق خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مفت سم اور والٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا قائم کردہ کیمپ سائٹس سے رجوع کریں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ فراہم کی جانے والی سم محض ایک موبائل سم نہیں بلکہ خواتین کا "ڈیجیٹل بٹوہ" ہے، اس لیے اس کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ کسی بھی قسم کی معلومات یا سم کسی غیر متعلقہ فرد کے ساتھ شیئر نہ کی جائے۔

یہ اقدام خواتین کی مالی خودمختاری اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News