حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
کیپشن: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سےہوگیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس موقع پر پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News