بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان کی والدہ انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

دین پر عمل کے لئے بالی ووڈ کی فلمی چکاچوند کو چھوڑنے والی سابق اداکارہ نے جو اپنی ہر سرگرمی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، آج ایک غم کی خبر دی ہے

اپنی ایک انسٹا گرام اسٹوری میں اطلاع دیتے ہوئے ثنا خان نے لکھا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون، میری پیاری والدہ مسز سعیدہ خرابی صحت سے طویل عرصہ نبرد آزما رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں میری والدہ کے کام آئیں گی اور نمازِ جنازہ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمازِ عشا کے بعد ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سال 2009 میں ثنا خان کی والدہ کو برین ہیمبرج ہوا تھا اور وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھیں.

Watch Live Public News