وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق

وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق
کیپشن: وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کر دی ہے۔

مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ممکنہ دورہ اسلام آباد سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے محتاط ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس سفارتی معاملہ ہے اور امریکا اس پر میڈیا کے ذریعے بات چیت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی صورتحال میں کسی بھی ممکنہ ملاقات یا دورے سے متعلق قیاس آرائیوں کو اس وقت تک حتمی نہ سمجھا جائے جب تک وائٹ ہاؤس باضابطہ اعلان نہ کرے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ایران سے متعلق مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر تمام فریقین آمادہ ہوں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News