پاکستان ریلویز کو عید کے دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی

پاکستان ریلویز کو عید کے دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی
کیپشن: پاکستان ریلویز کو عید کے دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔

ترجمان کے مطابق عید کے پہلے دن آمدن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ پچھلے ایک ہفتے میں مسافر ٹرینوں سے کل آمدن 1 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریلوے وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ یہ ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں اور انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے، اور اگلے تین سال میں کراچی سے روہڑی ٹریک مکمل اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News