ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم تیسری بار   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان ، اعظم خان، عثمان خان ،افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں ۔

عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ  ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں۔ حارث رؤف فٹ ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت  اہم ہوگا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ اے کی دیگر ٹیمیں  انڈیا، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ  6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے جبکہ  16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Watch Live Public News