بھارت میں ہزاروں مسلمان بے گھر، لاش کی بے حرمتی

بھارت میں ہزاروں مسلمان بے گھر، لاش کی بے حرمتی
ڈسپور(ویب ڈیسک ) بھارت میں مسلمان کس قرب کا شکار ہیں اس کا ایک ایسا ثبوت سامنے آیا ہے جس کے بعد انسانیت بھی کانپ اٹھے گی، بھارتی ریاست آسام میں انتہا پسند مودی سرکار کی طرف سے ایک مسلمان آبادی کو خالی کروانے کیلئے مشن جاری تھا، نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر ملٹری پولیس کی طرف سے اوپن فائر کر دیا گیا، پتھر اٹھائے ایک مسلمان پر فائرنگ کی گئی ، اسے شہید کیا گیا اور پھر اس کی لاش کو ڈنڈے ، ٹھڈے اور مکے مار کر بے حرمتی کی گئی، مودی سرکار کی طرف سے آسام میں ہزاروں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کیخلاف آسام میں احتجاج جاری ہے۔ https://twitter.com/AmanWadud/status/1440166434701668363 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست آسام کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد اب شک کی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی کہ آخر بھارت میں مسلمان کس حالت میں زندگی گزار رہے ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں آخر جمہور ہے کس حال میں، یہ آپریشن بھارتی ریاست آسام کی ایک مسلمان آبادی میں ہوا جہاں پر اس آبادی کو غیر قانونی قرار دیکر آسام ملٹری پولیس کی طرف سے اسے خالی کروانے کا مشن شروع ہوا۔ https://twitter.com/aarifshaah/status/1440937260510167048 اس موقع پر ملٹری پولیس کی طرف سے نہتے مسلمانوں پر اوپن فائر کیا جا رہا ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبادی کی طرف سے ایک مسلمان بڑا پتھر اٹھائے بھا گتا ہوا پولیس کی طرف آیا جب اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا حالانکہ اس کو زندہ پکڑا جا سکتا تھا یا اس کی ٹانگوں پر گولیاں ماری جا سکتی تھی، مسلمان فوری طور پر شہید ہو گیا مگر بھارتی ملٹری پولیس نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ ڈنڈے، مکوں اور ٹھڈوں سے اس کی لاش کی بے حرمتی کی۔ https://twitter.com/RahulGandhi/status/1441017169920380930 سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اپنی ایک ٹویٹ میں الزام لگایا کہ ” آسام ریاست کی مدد سے آگ میں جل رہا ہے، میں صوبے میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں- ہندوستان کا کوئی بچہ اس کا مستحق نہیں ہو سکتا“۔

Watch Live Public News