مسجد نبویﷺ میں اعصا اٹھانے والے بزرگ شہری پاکستانی نکلے

مسجد نبویﷺ میں اعصا اٹھانے والے بزرگ شہری پاکستانی نکلے
مسجد نبویﷺ میں ہاتھ میں اعصا اٹھاںے والے کو دنیا ڈھونٹی رہی اور یہ بزرگ قادر بخش پاکستانی شہری نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق حضور ﷺسے محبت کی ان کی کہانی بہت ہی پیاری ہے ۔ قادر بخش مری نے بتایا ہے کہ عمرہ ادائیگی کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں تھے، مال مویشی بیچے پائی پائی کو جوڑا اور پھر جاکر ٹکٹ کا بندوبست ہوا ۔ ان بزرگ کی جیب میں تو کھانے تک کے پیسے بھی نہیں تھے ، لیکن دل میں اطمینان اور رب کے حضوری حاضری کا جذبہ نہ صرف اِن کی خواہش پوری ہونے کا ذریعہ بنا بلکہ ویڈیو کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول کرگیا اور پوری دنیا میں عزت بھی حاصل کی ۔ 80 سالہ بزرگ کے پاس ذاتی مکان تو دور جھونپڑی بھی کرائے کی ہے۔ چند مویشی ہی رہ گئے ہیں جو ان کیلئے کافی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔