'گوگل والٹ '  موبائل پیمنٹ  سسٹم  پاکستان میں آنے کو تیار

'گوگل والٹ '  موبائل پیمنٹ  سسٹم  پاکستان میں آنے کو تیار

(ویب ڈیسک )   گوگل موبائل پیمنٹ سسٹم   گوگل والٹ کو پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے جنوری 2025 میں یہ پیمنٹ سسٹم پاکستان میں متعارف کرائے جانے امکان ہے،  جو ڈیجیٹل پیمنٹ کے حوالے سے بہت بڑی پیشرفت ہوگی ۔

کمپنی نے ڈویلپر پیج  پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  پاکستان سمیت 16 ممالک میں گوگل والٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس اعلان کے نیچے یہ بھی لکھا ہے کہ  مصر، پاکستان اور وینزویلا میں یہ سروس جنوری 2025 میں لانچ کی جا رہی ہے۔

گوگل والٹ کیا ہے؟

گوگل والٹ کو 2011 میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ ایک ایسا ڈیجیٹل والٹ ہے جو صارف کو اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔صارفین اپنے  اینڈرائیڈ فونز سے براہ راست ادائیگیاں بھی کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ  بورڈنگ پاس، ایونٹ ٹکٹس، شناخت کارڈ اور کافی کچھ گوگل والٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

استعمال کرنے  کا طریقہ: 

اسے استعمال کرنے کے لیے گوگل والٹ ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔ ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ہوگا اور پھر ادائیگی کے طریقے جیسے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو ایڈ کرنا ہوگا۔جس کے بعد  آپ گوگل والٹ کے ذریعے اسٹورز میں موبائل پیمنٹس کرسکیں گے۔

یہ سروس کتنی محفوظ ہے؟

گوگل والٹ کریڈٹ یا ڈیبیٹ کارڈ کو استعمال کرنے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سروس ہے۔کیونکہ اس کے ذریعے جو پیمنٹ کی جاتی ہیں وہ  انکرپٹڈ ہوتی ہیں یعنی ہر خریداری پر سروس کی جانب سے ایک منفرد کوڈ استعمال کرکے پیمنٹ انفارمیشن بھیجی جاتی ہے۔

اگر کوئی اس  ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے تو بھی وہ کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں  آپ کے ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔

گوگل والٹ کے ذریعے صارفین اپنے اسمارٹ فونز سے کانٹیکٹ لیس پیمنٹ  کرسکیں گے جس کا مطلب ہے کہ اپنے ساتھ کارڈ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ، جس سے ان کے کھونے یا چوری ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔

Watch Live Public News