دنیا کا انوکھا طالبعلم جو ہوائی جہاز پر سکول جاتا ہے

دنیا کا انوکھا طالبعلم جو ہوائی جہاز پر سکول جاتا ہے
کیپشن: aeroplane
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں طالبعلم اپنے اسکول وینز، پوائنٹ بسوں پر جاتے ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو ایک ایسے طالبعلم کے بارے بتا رہے ہیں جو گھر سے اسکول جہاز پر جاتا ہے۔

دنیا کا یہ منفرد نوجوان طالبعلم کینیڈا کا رہائشی ٹِم چین ہے جو اپنے گھر سے سینکڑوں کلومیٹر دور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے سکول آف اکنامکس میں پڑھنے کے لیے جہاز کے ذریعے سکول جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طالبعلم کینیڈا کے علاقے کیلگری میں رہتا ہے جب کہ اس کا سکول وینکوور میں ہے جہاں رہائش کے کرائے بہت ہی زیادہ مہنگے ہیں۔

وینکوور میں ایک کمرے کے اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ ڈھائی ہزار ڈالر ہے جب کہ ٹم کو اسکول آنے کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر جو خرچ کرنی پڑتی ہے وہ ماہانہ 890 ڈالر ہے اس لیے طالبعلم نے وینکوور میں رہائش اختیار کرنے کے بجائے جہاز کے سفر کو ترجیح دی۔

ٹم ہفتے میں 2 بار سکول آتا ہے اور کیلگری سے وینکوور تک کرایہ 111 ڈالر ہے یوں اس کے ماہانہ فضائی سفر کا خرچہ 890 ڈالر بنتا ہے جو اپارٹمنٹ کے کرائے سے تقریباً دو گنا کم ہے۔

ٹِم چین اپنے اس معمول سے خوش ہے اور اس سفر کو سپر کمیوٹنگ کہتا ہے۔