ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نےسری لنکا کو 61 رنز سے شکست دیدی۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سےمچل سینٹنر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کول میک کونچی 31 بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ٹم سیفرٹ 8، فین ایلن 23، راچن رویندرا 32، گلین فلپس 18، ڈیرل مچل 3 ، مارک چیپمین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشان نے 3، دشمانتھا چمیرا نے 2 جبکہ دنتھ ویلالاگے نے1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن مشکلات کا شکار ، صفر پر پہلی وکٹ گری، 46 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔کمنڈو مینڈس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،دنتھ ویلالاگے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 11 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچل اور گلن فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی ٹیم:
داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، پوان رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، دنتھ ویلالاگے، دشان ہیمانتھا، دشمانتھا چمیرا، مہیش ٹھیکشان، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم:
مچل سینٹنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ، فین ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، کول میک کونچی، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن پر مشتمل ہے۔