(ویب ڈیسک ) پولیس نے مقتولہ سدرہ کے خاوند ضیاء الرحمان اور سسر کو گرفتار کر لیا۔
جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر نوبیاہتی دلہن کے قتل کا معاملہ ، پولیس نے مقتولہ سدرہ کے خاوند ضیاء الرحمان اور سسر کو گرفتار کر لیا۔
مقتولہ سدرہ کی رواں برس 17 جنوری کو ضیاء الرحمان سے شادی ہوئی تھی ، مقتولہ سدرہ کو عثمان نامی شہری کے ساتھ جنسی تعلقات کے شبہ میں قتل کیا گیا ۔
مقتولہ 11 جولائی کو عثمان نامی شہری کے ساتھ بھاگ کا مظفرآباد چلی گئی تھی ،مقتولہ کے خاوند اور سسر نے 17 جولائی کو مظفرآباد سے واپس لایا تھا ۔
جرگے نے سدرہ کو غیرت کے نام پر مارنے کی سزا سنائی تھی، جرگے میں مقتولہ کا خاوند، سسر اور جرگے کے سربراہ عصمت اللہ شامل تھے ۔
ملزمان نے قبرستان کے گورکن راشد اور کمیٹی چیئرمین سیف اللہ کے ساتھ مل کر دفن کیا تھا، ملزمان نے تدفین کے بعد مقتولہ کے قبر کے نشانات بھی مٹا دیے تھے۔ ملزمان نے مقتولہ کے قتل کے بعد 21 جولائی کو آشنا کے ساتھ فرار ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے مزید تحقیقات اور قبر کشائی کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالتی حکم پر مقتولہ سدرہ عرب کل کی قبر کشائی کل کی جائے گی۔