ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کی تمام ٹیمیں طے ہو گئی 

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کی تمام ٹیمیں طے ہو گئی 

ویب ڈیسک: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کی تمام ٹیمیں طے ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 1 سے ٹیمیں ہندوستان اور افغانستان ہیں، جبکہ گروپ 2 سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہے ہیں اور سپر 8 مرحلے میں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست ہیں۔

روہت شرما کی زیر قیادت ٹیم نے افغانستان، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ جنوبی افریقہ نے امریکہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی سپر 8 مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 وکٹوں کی شاندار جیت کے ساتھ کیا لیکن اسے جنوبی افریقہ کے خلاف 7 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

فغانستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رن سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا اور سپر 8 میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ افغانستان نے سپر 8 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلز کا شیڈول 

پہلا سیمی فائنل:

پہلا سیمی فائنل27 جون کی صبح 6 بجے، پاکستانی  وقت کے مطابق  جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل:

دوسرا سیمی فائنل27 جون  کی رات 8 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ، گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس کے ساتھ ان دونوں میچوں میں جیتنے والی ٹیمیں 29 جون کو ٹائٹل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

Watch Live Public News