(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند دنوں میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں، ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹریکل گاڑیاں مستقبل ہیں، یہ چارجنگ اسٹیشن کلین انرجی کی طرف اہم قدم ہے۔ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کردیا ہے۔