خضدارمیں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کاحملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی

خضدارمیں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کاحملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی
کیپشن: خضدارمیں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کاحملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ 8  معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی، مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں،حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1  طالب علم شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر   اور دسویں جماعت کی  عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں،  طالب علم  حیدر،  طالبہ ملائکہ اور  سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی،ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Watch Live Public News