بجٹ 2025-26 میں یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

بجٹ 2025-26 میں یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

(ویب ڈیسک ) نجی میڈیا کے مطابق  پاکستان میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کے لیے حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے تجویز پیش کی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے، اس تجویز کا مقصد حکومت کے خزانے میں 52.5 ارب روپے کی اضافی رقم لانا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، حکومت اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے  اور امکان ہے کہ آئندہ بجٹ میں اس پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تخلیق کاروں اور انفلوئنسرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور قومی خزانے میں اضافہ کرنا ہے۔ 

Watch Live Public News