پبلک نیوز: خواجہ آصف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے. نیب لاہور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف 2 مزید انکوائریاں شروع کر دیں.
نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر بطور وزیر نندی پور پاور پراجیکٹ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے الزمات ہیں، خواجہ آصف نے بلیک لسٹ چائنیز کو ٹھیکہ پراجیکٹ دلوایا اور کمیشن حاصل کیا، خواجہ آصف نے بطور وزیر واٹر اینڈ پاور بجلی مہنگے داموں بنانے کی منظوری دی، خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے پانی کی بجائے پیٹرول سے بجلی بنانے کی منظوری دی.
نیب زرائع کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف جون 2020 میں شکایت موصول ہوئی، نیب لاہور کو خواجہ آصف سمیت دیگر کیخلاف مزید 2 شکایات موصول کو چکی ہیں. دوسری جانب نیب ترجمان نے انکوائری سے متعلق لاعملی کا اظہار کردیا، پبلک نیوز کی جانب سے خواجہ آصف سے موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے.