سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں: وزیراعظم

سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان 20 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے۔ ہم اسی سائیکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کا فرق سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات سے پُر کیا جا سکتا ہے، اوورسیز پاکستانی سرمایہ ہیں۔ ہماری معیشت بڑھنے لگتی ہے تو درآمدات بڑھتی اور ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھنے لگتا ہے۔ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ وہ روشن ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست پلاٹس خرید سکتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مزید اسکیمیں لائیں گے اور وہ رئیل اسٹیٹ پر خرچ کرتے ہیں تو ہم انہیں ٹیکس میں بھی چھوٹ دیں گے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو کاروبار میں شمولیت کے لیےآسانیاں پیدا کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔