وزیراعظم شہبازشریف ایک مرتبہ پھربیرون ممالک کی یاتراکیلئے تیار

وزیراعظم شہبازشریف ایک مرتبہ پھربیرون ممالک کی یاتراکیلئے تیار
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف ایک مرتبہ پھربیرون ممالک کی یاتراکیلئے تیار

ویب ڈیسک: ‏ وزیراعظم شہباز شریف ایک مرتبہ پھر بیرون ممالک کی یاترا کے لئے تیار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 26 سے 29 نومبر تک بحرین اور لندن کا دورہ کریں گے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کر رہے ہیں۔ دو روزہ دورہ میں وزیراعظم  بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی بحرین روانہ ہو گا۔ وزیراعظم دورہ بحرین مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے۔ 

Watch Live Public News