آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی

آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس کے تین افسران کے تبادلے کر دیئے گئے جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو وفاقی پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس پی سپیشل برانچ سجاد حیدر بخاری کو جسٹس امین الدین کا چیف سکیورٹی افسر تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی سکیورٹی یاسین تگڑ کو ڈی ایس پی سکیورٹی وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا۔

 ڈی ایس پی مختیار بگٹی کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

Watch Live Public News