ویب ڈیسک: وزیر تعلیم اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر ملزم سرفراز گوجرانوالہ سے گرفتار ، چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے کہا ملزم سرفراز نے امیدوار علی حیدر کو گوجرانوالہ بورڈ کے 6 پرچے مہیا کئے تھے۔
وزیر تعلیم کے مطابق ملزم سرفراز نے امیدوار علی حیدر کو لاہور سے گوجرانوالہ پیپر دینے کیلئے بلایا، ملزم نے علی حیدر کو کیمسٹری، ترجمتہ القرآن، انگلش، کمپیوٹر، ریاضی کے پرچے مہیا کئے۔
سرفراز کو مزید تحقیات کیلئے اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔
صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ملزم سرفراز گوجرانوالہ بورڈ میں ملازم ہے، سرفراز نے علی حیدر کو موبائل فارمیٹ میں 6 پیپر مہیا کئے تھے۔
پیپر لیک کیس میں ملوث سرفراز کافی دن سے روپوش تھا، وزیر تعلیم اور چیئرمین ٹاسک فورس نے سرفراز کے خلاف ایکشن کی ہدایت کر رکھی تھی ۔
رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ علی حیدر اور سرفراز دونوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔