(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے 40 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر میں جگہ بنا لی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 193 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اب اسلام آباد یونائیٹڈ 28 اپریل کو کوالیفائر میں پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔
مارک چیپمین نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 69 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 44، صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے 30، 30 رنز اسکور کیے، عرفات منہاس نے 31 اور وسیم جونیئر نے 26 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام 6 بولرز نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔