ویب ڈیسک: امریکی پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک متنازع تصویر کے باعث پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ برٹنی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بغیر کسی کپڑے کے صرف لمبے سیاہ جوتے پہنے نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویر عاقب سے لی گئی تھی، اور انہوں نے کسی بھی کیپشن یا تبصرے کی اجازت نہیں دی۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین برٹنی کی ذہنی اور جذباتی صحت پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ برٹنی اپنی کسی پوسٹ کی وجہ سے تنقید یا بحث کا مرکز بنی ہوں۔
یاد رہے کہ اس متنازع تصویر کے بعد برٹنی نے ایک بار پھر وہی تصویر شیئر کی تاہم اس بار ایک طویل اور جذباتی کیپشن کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ وہ میری زندگی کے سب سے مشکل دن تھے۔ میں تین سال سے اپنے بچوں سے دور ہوں، نہ کوئی بات ہوئی اور نہ ہی رابطہ۔ اس صدمے سے نکلنے کے لیے میں نے آنسو بہائے۔
برٹنی نے یہ بھی کہا کہ اب وہ آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں اور وہ زندگی کی خوشیاں دوبارہ محسوس کرنے لگی ہیں، خاص طور پر کھانے پینے میں۔ پوسٹ کے آخر میں، اس نے مزاحیہ انداز میں لکھا: "اب میں آئس کریم کھانے جا رہی ہوں... خدا آپ سب کو خوش رکھے۔"
اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ نے برٹنی کی ہمت اور خود اعتمادی کی تعریف کی، جب کہ دوسروں نے ایک بار پھر اس کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔